پی ایس ایل، آج اسلام اور کراچی کی ٹیمیں ٹکرائیں گی

پی ایس ایل، آج اسلام اور کراچی کی ٹیمیں ٹکرائیں گی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے دوسرے مرحلے میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ ہو گا اور یہ میچ رات ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔ 
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ یونائیٹڈ کی ٹیم 6 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز کو اب تک اپنے تمام چھ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ صفر پوائنٹس کیساتھ آخری نمبر پر ہے۔ 
ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے اور لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کیساتھ چوتھے او رپشاور زلمی 6 پوائنٹس کیساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ 

مصنف کے بارے میں