Get Alerts

اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کو فتح کے لیے 192 رنز کا ہدف 

اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کو فتح کے لیے 192 رنز کا ہدف 
سورس: File

لاہور: اسلام آباد یو نائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ سیون کے 21 ویں میچ میں کراچی کنگز کو فتح کے لیے 192 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ 

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ اسلام آباد یونائٹڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے شاداب خان نے 34 ، فہیم اشرف نے 29 ، آصف علی نے 28 ، ایلکس ہیلز نے 25 ، اعظم خان نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

کراچی کنگز کی طرف سے عماد وسیم نے 2، میر حمزہ، کرس جارڈن ، عمید آصف ، جارڈن تھامسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

ٹیگز: