منشیات ڈیلنگ میں ملوث پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتار

منشیات ڈیلنگ میں ملوث پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتار
سورس: file

لاہور:  ہڈیارہ پولیس  نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز 18ویں گریڈ کے آفیسر عبدالغفور کو بطور منشیات ڈیلر گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق  ملزم عبدالغفور پنجاب فوڈ اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات ہے۔    منشیات ڈیلر سرکاری افسر عبدالغفور کو  خفیہ اطلاع پرمنشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔

اویس شفیق نے مزید بتایا کہ ملزم عبدالغفور سے لاکھوں روپے مالیت کی 03 کلو ہیروئین برامد کی گئی ہے۔ 

ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم نےعلاقہ غیر سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔  ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق نے ہڈیارہ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

مصنف کے بارے میں