سام سنگ کا کالز کیلئے اہم فیچر متعارف

سام سنگ کا کالز کیلئے اہم فیچر متعارف
سورس: file

سوون سی:اسمارٹ گونز کی ملٹی نیشنل کمپنی سام سنگ نے اپنی ایک اہم اپڈیٹ میں گلیکسی سام سنگ ایس 24 سمیت دیگر گلیکسی فونز میں کال ریکارڈنگ کا فیچر پیش کردیا۔

تفصٰلات کے مطابق سام سنگ نے اپنے اپڈیٹ سافٹ ویئر OneUI 6.1 میں وائس اوور وائی فائی کال ریکارڈنگ کا فیچر پیش کیا ہے اور اس فیچر کے تحت صارف اس وقت ہی کال ریکارڈنگ کر سکے گا جب کہ اس کا موبائل تیز ترین وائی فائی سے منسلک ہوگا۔

مذکورہ فیچر کے تحت گلیکسی ایس 24 سمیت دیگر نئے گلیکسی فونز کے صارفین اپنی وائس اور ویڈیو کالز ریکارڈ کر سکیں گے، تاہم انہیں کالز ریکارڈ کرنے کے لیے فون کے سیٹنگ میں جاکر تبدیلیاں کرنی پڑیں گی۔

اس سے قبل سام سنگ کے کسی فون میں کال ریکارڈنگ کا فیچر موجود نہیں تھ جبکہ مختلف کمپنیوں نے یہ پیش کر رکھا ہے، جس پر ایسی کمپنیز کو تنقید کا بھی سامنا ہے۔

مصنف کے بارے میں