کراچی:سندھ حکومت نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر 19 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 19 فروری بروز بدھ کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔