لاہور: پاکستان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سردی اور خشکی کی کیفیت لیے رہے گا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے اطراف میں بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ پہاڑی علاقوں جیسے مری اور گلیات میں ٹھنڈ کا زور برقرار رہے گا۔
مرکزی و جنوبی پنجاب میں جھکڑ چلنے کی توقع ہے، جبکہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں سرد موسم چھایا رہے گا۔
اسی طرح بالائی علاقوں میں واقع خیبرپختونخوا میں شدید سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے، جب کہ گلگت بلتستان میں بادل چھائے رہیں گے اور موسم بدستور ٹھنڈا رہے گا۔