لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ راجن پور اور کچے کے علاقے اب مکمل طور پر جرائم پیشہ عناصر سے پاک کر دیے گئے ہیں۔
کچہ آپریشن کی کامیابی پر ایک اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ماضی میں بعض ڈاکوؤں نے ان علاقوں میں اپنی خود مختار سرگرمیاں قائم کر رکھی تھیں، جس کے باعث خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوا اور لوگوں کو اغواء بھی کیا جاتا تھا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب ان علاقوں میں حکومت کی مکمل رٹ بحال ہو چکی ہے اور آپریشن کے دوران خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو علاقے ماضی میں خوف کے زیر اثر تھے، وہ اب قانون کی عملداری کے تحت آ گئے ہیں اور عوام کے لیے محفوظ بن گئے ہیں۔