کولمبو: عمان نے ایرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایرلینڈ کی طرف سے ٹم ٹیکٹر اور روز نے اننگز کا آغاز کیا، لیکن ٹم ٹیکٹر پانچ رنز بنا کر شکیل احمد کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد روز بھی 14 رنز بنا کر شکیل احمد کی گیند پر عامر کلیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
ہیری نے بھی 14 رنز بنائے اور شکیل احمد کا شکار ہوئے۔ تاہم، گریتھ ڈیلنے 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ لورکن ٹکر 94 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جن کی اننگز میں چار چھکے اور دس چوکے شامل تھے۔ جارج بھی 35 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
ایرلینڈ کی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے اور عمان کو 236 رنز کا ہدف دیا۔ عمان کی طرف سے شکیل احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں، جب کہ شاہ فیصل اور عامر کلیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔