کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہو کر 4 لاکھ 51 ہزار 784 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے، جہاں سونا 70 ڈالر بڑھ کر 5042 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔