Get Alerts

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ خصوصی طبی ادارے میں ہوگا، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے: عطا تارڑ

بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ خصوصی طبی ادارے میں ہوگا، قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے: عطا تارڑ

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے جاری افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے علاج کے معاملے پر سیاست چمکانے سے گریز کیا جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' (ٹویٹر) پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے حوالے سے اہم تفصیلات شیئر کیں۔
وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ     بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا مزید معائنہ ایک خصوصی طبی ادارے میں کرایا جائے گا۔    اس مقصد کے لیے ماہرینِ امراضِ چشم (Ophthalmologists) کی خدمات حاصل کی جائیں گی جو ان کی آنکھ کا تفصیلی معائنہ کریں گے۔
حکومتی موقف کو واضح کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ علاج کے تمام عمل کو شفاف رکھا جا رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے معائنے اور علاج کی مکمل رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائی جائے گی تاکہ حقائق عدالت کے سامنے آ سکیں۔
عطا تارڑ نے اپوزیشن اور دیگر حلقوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے کو ذاتی مفادات کے لیے سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے۔ طبی معاملات پر قیاس آرائیاں کرنا مناسب نہیں، حکومت قانون اور عدالتی احکامات کے مطابق تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

ٹیگز: