Get Alerts

سندھ حکومت کی بوکھلاہٹ، پیپلز پارٹی کی فسطائیت پورا ملک دیکھ رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان 

سندھ حکومت کی بوکھلاہٹ، پیپلز پارٹی کی فسطائیت پورا ملک دیکھ رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان 

کراچی : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر پرامن مظاہرین پر پولیس گردی، شیلنگ اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت کی فسطائیت اور ناکامی قرار دے دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر جاری اپنے پیغام میں امیر جماعت اسلامی نے سندھ حکومت اور پولیس کے رویے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے درج ذیل نکات اٹھائے۔  حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کی فسطائیت کا مظاہرہ پورا ملک دیکھ رہا ہے، پرامن شہریوں پر طاقت کا استعمال شرمناک ہے۔
 انہوں نے کہا کہ کراچی کے پرامن شہریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، جو سندھ حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔امیر جماعت اسلامی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ "بااختیار شہری حکومت کراچی کا حق ہے" اور اس حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ حافظ نعیم الرحمان کے مطابق پولیس کے ذریعے عوامی آواز کو دبانا سندھ حکومت کی مکمل ناکامی ہے۔

ٹیگز: