ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر پابندی دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر پابندی دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی

نئی دہلی: مودی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم ’’اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن‘‘ پر عائد پابندی کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مودی سرکار سے 17جنوری کو کیس کی تمام تفصیلات طلب کر لیں۔

معروف الاقوامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم ’’اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن ‘‘ اور پیس ٹی وی پر گذشتہ سال نومبر میں دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات کے تحت پابندی عائد کر دی تھی جبکہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے اداروں پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا ۔

اسلامک ریسرچ فاونڈیشن نے مودی حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہآئی آر ایف پر پابندی کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا،حکومت نے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کے تحت پابندی عائد کر کے ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔

مصنف کے بارے میں