Get Alerts

صدر ٹرمپ کا ایرانی مظاہرین کے حق میں بیان، پھانسیوں پر سخت کارروائی کی دھمکی

صدر ٹرمپ کا ایرانی مظاہرین کے حق میں بیان، پھانسیوں پر سخت کارروائی کی دھمکی

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی مظاہرین سے احتجاج جاری رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ محب وطن ایرانی اپنے اداروں پر قبضہ کریں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران میں مظاہرین کو پھانسی دی گئی تو امریکہ سخت کارروائی کرے گا۔
انہوں نے ایرانی عوام کے حقِ آزادی کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ایران میں ہونے والے واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد خطے میں سیاسی تناؤ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: