اسلام آباد: قائمقام صدر اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی معیار کی تعلیم تک رسائی نوجوان نسل کا بنیادی حق ہے اور عالمی تعلیمی تعاون پاکستان کو مسابقت کے قابل بنا رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ تعلیمی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور فروغ پا رہے ہیں، اور یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے بہترین کام کیا ہے۔
جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ جامعات میں تنقیدی سوچ پروان چڑھتی اور قیادت تیار ہوتی ہے، اور تعلیم کی امانت ہمارے کردار، خدمت اور پیشہ ورانہ زندگی کے ذریعے اگلی نسل تک منتقل ہوتی ہے۔