لاہور: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ منفی سیاست کرنے والوں کا ترقی اور خوشحالی سے کوئی تعلق نہیں، اور مخالفین کو پنجاب کے ترقیاتی ماڈلز سے مقابلہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت رول ماڈل بن چکی ہے اور دیگر صوبے آج مریم نواز سے سیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت تمام اداروں میں جدید اصلاحات متعارف کرا رہی ہے اور تعلیم، صحت، زراعت اور انفراسٹرکچر میں جدید تقاضوں کے مطابق کام کیا جا رہا ہے۔