امریکا کی پاکستان میں انتخابی جلسوں میں دھماکوں کی مذمت

امریکا کی پاکستان میں انتخابی جلسوں میں دھماکوں کی مذمت
کیپشن: خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، امریکا۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ رائٹرز

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں انتخابی جلسوں میں دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایسے حملے پاکستانی عوام کو جمہوری حقوق سےمحروم کرنے کی کوشش ہے۔ خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کیلئے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی کے جیل ٹرائل کا حکم

یاد رہے گزشتہ روز مستونگ میں انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 128 سے زائد افراد شہید اور 120 سے زائد زخمی ہو گئے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں بھی ایم ایم اے کے امیدوار اکرم خان درانی کی انتخابی مہم کو بھی نشانہ بنایا گیا اور جلسے کے بعد ان کے قافلے کے قریب دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

رواں ماہ پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار بیرسٹر ہارون بلور بھی کارنر میٹنگ کے دوران خودکش دھماکے میں شہید ہو گئے تھے جب کہ اس حملے میں 22 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں