پی آئی اے کی پہلی خصوصی حج پرواز عازمین کو لے کر مدینہ روانہ ہو گئی

پی آئی اے کی پہلی خصوصی حج پرواز عازمین کو لے کر مدینہ روانہ ہو گئی
کیپشن: پی آئی اے انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے عازمین حج کو رخصت کیا۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پی آئی اے کی پہلی خصوصی حج پرواز پی کے 7001 تین سو سے زائد عازمین کو لے کر مدینہ روانہ ہو گئی۔ پی آئی اے انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے عازمین حج کو رخصت کیا۔

پی آئی اے کے مطابق 250 خصوصی اور شیڈول پروازوں کے ذریعے 60 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا جب کہ پی آئی اے اس سال بھی اپنے ہی طیاروں سے ہی حج آپریشن مکمل کرے گی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی کے جیل ٹرائل کا حکم

پی آئی اے حج آپریشن کے دوران بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 طیارے عازمین حج کو سفری سہولیات فراہم کریں گے۔ عازمین حج کی روانگی 15 اگست تک جاری رہے گی جب کہ پی آئی اے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی واپسی کے لیے 27 اگست سے پروازیں شروع ہوں گی۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں