وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ مدینہ منورۃ پہنچ گئے

وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ مدینہ منورۃ پہنچ گئے

مدینہ منورۃ : وزیراعظم شہباز شریف  وفاقی کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پہلے غیر ملکی دو روزہ دروہ پر مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دوران پرواز مسافروں سے گھل مل گئے،بچوں اور بچیوں سے پیار کیا،ان کے سر پر ہاتھ رکھا۔ وزیراعظم کے ہمراہ  وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز،وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

سعودی حکام سمیت سفیر پاکستان احمد فاروق نے مدینہ منورہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروزیراعظم کا  پرتپاک استقبال کیا۔ شہباز شریف اور وفد کے دیگر ارکان نماز عشاء کے بعد روضہ رسول پر حاضری دیں گے۔ وزیراعظم آج رات مدینہ میں قیام کریں گے

مصنف کے بارے میں