اینکر مرید عباس کا قتل ملزم عاطف زمان جعلساز نکلا

اینکر مرید عباس کا قتل ملزم عاطف زمان جعلساز نکلا
کیپشن: Image Source: File Photo

کراچی: اینکر مرید عباس کا قاتل ملزم عاطف زمان جعلساز نکلا ، تفتیش کے دوران ملزم کے اغوا کا ڈرامہ بھی سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق  مرید عباس کے قتل میں ملوث ملزم عاطف زمان کی جعلساز کہانی سامنے آگئی،  ملزم نے چند روز قبل سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کے لیے اپنے اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچایا ۔

 

تفتیشی حکام کے مطابق کچھ دن پہلے عاطف زمان اپنے  ڈرائیور کے ساتھ کراچی سے حب گیا ، عاطف نے ڈرائیور کو کہا تم چلے جاؤ میں پارٹی کے ساتھ آؤں گا ۔ عاطف نے اپنا موبائل فون بند کیا اور کراچی سے اسلام آباد روانہ ہو گیا جہاں وہ کچھ روز رہنے کے بعد ناران گیا۔ ملزم کے موبائل بند ہونے کی وجہ سے سرمایہ کار پریشان ہو گئے۔

 

تفتیشی حکام کے مطابق عاطف کے بھائی عادل نے کاروبار میں پیسہ لگانے والوں کو پہلے عاطف کے کوئٹہ میں ہونے کا کہا اور پھر اغوا کا ڈرامہ رچایا گیا۔