اسلام آباد: عالمی خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں ساڑھے چھ روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
اوگرا نے قیمتوں میں تبدیلی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے، جس کے بعد قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان متوقع ہے۔ اس دوران مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تجویز بھی شامل ہے۔