کراچی :ملک بھر کی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز نے کراچی چیمبر آف کامرس کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے 19 جولائی کو ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے سربراہ ملک شیر خان نے کہا ہے کہ اس دن ملک میں کہیں بھی کوئی گڈز گاڑی نہیں چلے گی۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ تاجر برادری کے مطالبات پورے نہ ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔