اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کراچی میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ حکومت تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریٹرن فارم کو آسان بنانے کے اقدامات کر رہی ہے تاکہ لوگ آسانی سے اپنی ذمہ داریاں پوری کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس فراڈ کی روک تھام کے لیے فنانس بل میں نئی شقیں شامل کی گئی ہیں، جن کی پارلیمنٹ نے منظوری دے دی ہے۔ وزیر خزانہ نے معیشت کی بہتری، گردشی قرضوں میں کمی اور بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت کا ذکر کیا۔