Get Alerts

سام سنگ ایک بار پھر مقبول ترین اسمارٹ فونز کی دوڑ میں سب سے آگے

سام سنگ ایک بار پھر مقبول ترین اسمارٹ فونز کی دوڑ میں سب سے آگے

ہانگ کانگ:سام سنگ نے اپنے نئے فلیگ شپ فون کی بدولت ایک بار پھر مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

تازہ ترین ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق سام سنگ گلیکسی زی فولڈ 7 نے بطور نئی انٹری ٹاپ پوزیشن سنبھالی، جبکہ انفینکس ہاٹ 60 پرو+ نے بھی نئی انٹری کے ساتھ دوسرا نمبر حاصل کر لیا۔

تیسرے نمبر پر ون پلس نورڈ 5 فائیو جی، چوتھے پر سام سنگ گلیکسی اے 56 اور پانچویں مقام پر سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا موجود ہے۔

چھٹے نمبر پر شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی، جبکہ ساتویں پوزیشن پر نئی انٹری کے ساتھ سام سنگ گلیکسی زی فلپ 7 نے جگہ بنائی۔

آٹھویں نمبر پر ویوو ایکس 200 ایف ای فائیو جی، نویں پر نتھنگ فون (3) فائیو جی، اور دسویں نمبر پر نئی انٹری کے طور پر ون پلس نورڈ سی ای 5 فائیو جی موجود ہے۔

اس فہرست سے واضح ہوتا ہے کہ سام سنگ اپنی جدت اور نئے ڈیزائن کے ساتھ صارفین کی توجہ ایک بار پھر حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے، جبکہ دیگر برانڈز بھی مقابلے میں پیچھے نہیں۔

ٹیگز: