Get Alerts

خاندان کے اخراجات اٹھانا مرد کی ذمہ داری ہے: کومل عزیز خان

خاندان کے اخراجات اٹھانا مرد کی ذمہ داری ہے: کومل عزیز خان

لاہور: سابق اداکارہ اور کاروباری شخصیت کومل عزیز خان کا اپنی والدہ کی مالی معاونت سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اپنی والدہ کی مالی مدد کرتی ہیں؟ اس پر کومل عزیز خان نے جواب دیا، "نہیں، میرا ماننا ہے کہ خاندان کے اخراجات اٹھانا خواتین نہیں بلکہ مردوں کی ذمہ داری ہے۔"

ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا۔ کئی صارفین نے سوال اٹھایا کہ والد کے انتقال اور بھائی نہ ہونے کی صورت میں والدہ کی ذمہ داری کون اٹھائے گا۔

بعض صارفین کا کہنا تھا کہ والدین کی خدمت اور معاونت صرف مردوں کی نہیں بلکہ بیٹوں اور بیٹیوں دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جبکہ کچھ نے کومل عزیز خان کے مؤقف کو غیر مناسب قرار دیا۔

ٹیگز: