دنیا میں 2 ارب افراد زائد وزن یا موٹاپے کا شکار

دنیا میں 2 ارب افراد زائد وزن یا موٹاپے کا شکار

کراچی: ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا میں 2 ارب افراد زائد وزن یا موٹاپے کا شکار ہیں جن سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہورہی ہیں اور اس سے اموات بھی بڑھ رہی ہیں۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن میں میں عالمی انسٹی ٹیوٹ برائے صحت سے وابستہ ماہر اشکن افشین کہتے ہیں کہ دنیا میں تین میں سے ایک شخص موٹاپے کا شکار ہے یا اس کا وزن بڑھ چکا ہے جس سے کئی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ایک محتاط اندازے کے مطابق دوسال قبل 2015 میں دنیا بھر میں موٹاپے سے 40 لاکھ افراد لقمہ اجل بنے اور ان میں سے 40 فیصد افراد کو مروجہ اصولوں کے تحت موٹا قرار نہیں دیا جاسکتا تھا۔ واشنگٹن یونیورسٹی نے موٹاپے کے عالمی رحجان پر 195 ممالک کا ڈیٹا جمع کیا ہے جو خود کئی ممالک کے لیے ایک بحران بن چکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔