نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز، اعظم خان  گھٹنے کی تکلیف کا شکار 

 نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز، اعظم خان  گھٹنے کی تکلیف کا شکار 

لاہور:نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز سے قبل  قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنےکی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔

راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوینٹی میچز کا پہلا میچ کھیلا جانا ہے لیکن اس سے قبل اعظم خان گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں۔

 بورڈ کی میڈیکل ٹیم ان کی دیکھ بھال کررہی ہے۔پاکستان بورڈ کے مطابق اعظم خان کی نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں شرکت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پرہوگا۔

مصنف کے بارے میں