صنعا، 600سے زائد مذہبی مبلغین کو گرفتار، تشدد اور قتل کیا گیا، وزیر یمن

صنعا، 600سے زائد مذہبی مبلغین کو گرفتار، تشدد اور قتل کیا گیا، وزیر یمن

صنعا:یمن میں انسانی حقوق کے وزیر محمد عسکر نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی اور معزول صدر صالح کی ملیشیا 600سے زیادہ مذہبی مبلغین کو گرفتار، تشدد اور شہید کرچکی ہیں۔ 300سے زیادہ مساجد اور مدارس کو بھی شہید کیا جاچکا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن میں انسانی حقوق کے وزیر نے کہا ہے کہ مبلغین کے خلاف گرفتاریوں، تشدد اور قتل کی کارروائیاں باغیوں کے زیر قبضہ متعدد صوبوں میں ہوئیں۔

یمن میڈیا کے مطابق محمد عسکر نے کہا کہ عرب دنیا کو اس وقت شدت پسندی کے 2 محاذوں کا سامنا ہے۔ ایک جانب داعش اور القاعدہ تخریب کاری میں مصروف ہے تو دوسری جانب حزب اللہ اور حوثی باغی سرگرم ہیں۔

یمنی وزیر کے مطابق مسلح حوثیوں اور ان کی حلیف قوتوں نے یمنی عوام کے خلاف ہر قسم کی کارستانی انجام دی جس میں قتل،گرفتاری، تشدد، اخبارات اور ویب سائٹس کی بندش، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنان کی گرفتاری، شہروں کا محاصرہ، شہریوں کیلئے دواں اور غذائی مواد کو داخل ہونے سے روکنا اور مختلف ہتھیاروں کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنانا شامل ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔