انگلینڈ نے پاکستان کو 212 رنز کا آسان ہدف

انگلینڈ نے پاکستان کو 212 رنز کا آسان ہدف

کارڈیف: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ  مقررہ 50 اوورز بھی نہیں کھیل سکا اور   پاکستان کو  212 کا آسان ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کی اور انگلینڈ نے کے کسی بلے باز کو جم کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا ۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے قائد سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئر اسٹو اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈیبیو کرنے والے رومان رئیس نے اپنے تیسرے ہی اوور میں الیکس ہیلز کو 34 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ کرکے پہلی کامیابی حاصل کی وہ 13 رنز بناسکے جب کہ بیئراسٹو بھی 4 رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 46 رنز پر حسن علی کا شکار بنے۔

جوئے روٹ نے تیسری وکٹ کیلیے کپتان مورگن کے ساتھ ملکر 48 رنز کی شراکت قائم کی تاہم حسن علی نے مورگن کو 33 رنز پر پویلین بھیج کر اس شراکت کا خاتمہ کیا جب کہ جوئے روٹ بھی 46 رنز ہی بناسکے۔ جوز بٹلر بھی مزاحمت بھی 4 رنز تک ہی محدود رہی اور فخر زمان نے جنید خان کی گیند پر معین علی کا شاندار کیچ لے کر 11 رنز پر ان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔عادل راشد 7 رنز بنا کر احمد شہزاد کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔اسٹوکس 34 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔پلنکٹ نے کچھ مزاحمت کرنے کی کوشش کی لیکن رومان رئیس نے اسےاظہر علی کے ہاتھوں پویلین کی جانب بھیج دیا۔انگلینڈ کی آخری وکٹ کو کپتان سرفراز احمد  نے رن آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔

قومی ٹیم کے گزشتہ میچ کے فاتح اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد عامر کی کمر میں درد کی شکایت کے باعث لیفٹ آرم پیسر رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کیا گیا جب کہ فہیم اشرف کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ. کریں