Get Alerts

وزیر اعظم نے ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کو عہدے سے فارغ کردیا 

وزیر اعظم نے ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کو عہدے سے فارغ کردیا 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی جی پاک پی ڈبیلو ڈی کو عہدے سے فارغ کر دیا ۔ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی عابد سلیم کو سابق حکومت نے کنٹریکٹ دیاتھا انہیں ایم پی ون سکیل میں تعینات کیا گیا تھا ۔

نیو نیوز کے مطابق گریڈ 20 کے ظہیر احمد وڑائچ کو ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔وزیراعظم نے ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کی ایم پی ون سیٹ کو بھی ختم کر دیا۔وزیراعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ نے سمری وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کو ارسال کر دی۔