سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتاری کے بعد رہا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتاری کے بعد رہا
سورس: File

میامی: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مختصر وقت کے لیے حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق  ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی میں فیڈرل کورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا تاہم انہیں  کچھ دیر بعد ہی  رہا کر دیا گیا۔ 

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 37 نکات پر مشتمل فرد جرم عائد کی گئی تھی جس میں سابق صدر پردستاویزات کو سنبھالنے کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش اور امریکی جوہری راز اور فوجی منصوبوں سمیت سینکڑوں خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا۔

واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ پر اہم دستاویزات اپنے پاس رکھنے سمیت کئی الزامات ہیں اور انہیں رواں برس اپریل میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں