Get Alerts

ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے: اقوام متحدہ میں پاکستان کا دو ٹوک مؤقف

ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے: اقوام متحدہ میں پاکستان کا دو ٹوک مؤقف

نیویارک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اسرائیل کی حالیہ جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی اصولوں کی پامالی کو فوری روکا جائے۔

پاکستانی مندوب نے اسرائیلی مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کو بے رحمی سے قتل کیا، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا کی خاموشی افسوسناک ہے۔

ٹیگز: