کراچی :اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، جس کا اثر پاکستان پر بھی پڑنے والا ہے۔
عالمی منڈی میں پیٹرول 73.79 ڈالر اور ڈیزل 78.68 ڈالر فی بیرل ہو چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق 16 جون سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 4.38 روپے اور ڈیزل میں 5.02 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔
اس اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 141 روپے اور ڈیزل کی 145.58 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے۔