Get Alerts

اسرائیل اور ایران کے تصادم کے بعد اردن، لبنان اور شام نے فضائی حدود کھول دی

اسرائیل اور ایران کے تصادم کے بعد اردن، لبنان اور شام نے فضائی حدود کھول دی

اردن: اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث بند کی گئی فضائی حدود میں نرمی آ گئی ہے اور اردن، لبنان، اور شام نے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

اردن کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ آج صبح 7 بج کر 30 منٹ پر اردن کی فضائی حدود بحال کر دی گئی ہیں۔ لبنان کے وزیرِ ٹرانسپورٹ فایز رسامنی نے بھی صبح 10 بجے سے لبنان کی فضائی حدود کھولنے کا اعلان کیا اور مسافروں سے معذرت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ حفاظتی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

گذشتہ روز اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد خطے میں کشیدگی کے باعث متعدد ممالک نے فضائی حدود بند کر کے پروازیں معطل کر دی تھیں، تاہم اب حالات میں بہتری کے باعث فضائی آمد و رفت معمول پر آ گئی ہے۔

ٹیگز: