Get Alerts

’لو گُرُو‘ میں رمشا خان کی بولڈ پرفارمنس پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل

’لو گُرُو‘ میں رمشا خان کی بولڈ پرفارمنس پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل

لاہور:عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’لو گُرُو‘ میں مہمان اداکارہ کے طور پر رمشا خان کی ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

فلم کے ایک گانے میں رمشا خان کو ہمایوں سعید کے سامنے بولڈ لباس میں رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کیا ہے۔
کچھ نے ان کی اداکاری اور پرفارمنس کی تعریف کی، جبکہ کئی افراد نے لباس اور انداز پر تنقید کی۔

آئمہ بیگ کی آواز میں یہ گانا یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز پر مقبول ہو رہا ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 28 کروڑ روپے کما کر باکس آفس پر ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ٹیگز: