Get Alerts

اسلام آباد معاہدہ قریب، آزاد کشمیر صورتحال پر بلاول بھٹو کا احتجاج ختم کرنے کا مطالبہ

 اسلام آباد معاہدہ قریب، آزاد کشمیر صورتحال پر بلاول بھٹو کا احتجاج ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹورزرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد معاہدے پر دستخط کے قریب پہنچنا ایک اہم اور تاریخی پیش رفت ہے جس پر عالمی توجہ مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت آزاد جموں و کشمیر میں جاری احتجاجی صورتحال تشویشناک ہے اور اس سے نہ صرف کشمیری کاز بلکہ پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کے مطابق اس طرح کی صورتحال بعض عناصر کو فائدہ دے سکتی ہے جو خطے میں بدامنی چاہتے ہیں۔

انہوں نے مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ اپنا احتجاج پرامن انداز میں ختم کریں اور تمام مسائل کو جمہوری، آئینی اور پرامن طریقوں سے حل کیا جائے۔

ٹیگز: