Get Alerts

سکھر بیراج کی تاریخی بحالی مکمل، وزیراعلیٰ سندھ نے افتتاح کر دیا

سکھر بیراج کی تاریخی بحالی مکمل، وزیراعلیٰ سندھ نے افتتاح کر دیا

سکھر :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سکھر بیراج کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے اہم مرحلے کا افتتاح کر دیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ کے زرعی مستقبل اور پاکستان کی غذائی سلامتی کا ضامن ہے۔
 یہ منصوبہ 23 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل ہو رہا ہے، جو لاکھوں آبادگار خاندانوں کے مستقبل کو محفوظ بنائے گا۔ ایک صدی بعد سکھر بیراج کے فرش اور انفراسٹرکچر کی جامع بحالی کی گئی ہے اور بیراج کے 44 گیٹس جدید ترین نظام کے تحت تبدیل کر دیے گئے ہیں۔
اس جدید کاری سے پانی کی ترسیل، نگرانی کا نظام اور سیلابی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت مزید مضبوط ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ آبپاشی کو جون 2027ء تک منصوبے کی مکمل فائنلنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گڈو بیراج کی بحالی کا منصوبہ بھی 9.585 ارب روپے کی لاگت سے کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے تحت بیراج کے تمام 56 مرکزی اور 25 کینال ہیڈ ریگولیٹر گیٹس تبدیل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے عزم دہرایا کہ صوبائی حکومت آبی ڈھانچوں کی جدید کاری کے لیے پُرعزم ہے۔

ٹیگز: