Get Alerts

سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد منظور

لاہور : سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کیخلاف پنجاب اسمبلی میں فیس بک پیجز بلاک کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے،۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کے خلاف قرار داد مسلم لیگ ق کے رکن سردار وقاص موکل نے پیش کی۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گستاخانہ کاروائیاں روکنے کیلئے 295 سی کے تحت کاروائی کی جائے. قرار داد میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تمام اداروں پر سخت مانیٹرنگ سسٹم قائم کیا جائے اور جو لوگ توہین آمیز مواد میں ملوث ہوں انہیں عبرتناک سزا دی جائے۔