کئی ممالک سی پیک میں شامل ہو نا چاہتے ہیں: احسن اقبال

کئی ممالک سی پیک میں شامل ہو نا چاہتے ہیں: احسن اقبال

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ سی پیک نے پاکستان کو دنیا کا محبوب اور مرکز بنادیا. امریکا سے جاپان تک کئی ملکوں نے سی پیک میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے،تبدیلی آ گئی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اسلام آباد میں ایک نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن میں خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ چند سال پہلے پاکستان کو چھو ڑ کر جانے کی باتیں کرنے والےآج پاکستان کو پر کشش منڈی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ، یورپی یونین کے وفود، سارا وسطی ایشیا، ایران، سعودی عرب اور جاپان سب ہی سی پیک میں شمولیت چاہتے ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں دنیا کی سوچ بدل چکی اور تبدیلی آ گئی ہے،چند سال قبل پاکستان کو خطر ناک ترین کہنے والے مغربی ممالک آج ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیتے ہیں، یہ تبدیلی نہیں تو کیا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ٹیک آف اسٹیج پر پہنچ چکا ہے، جب ہماری حکومت آئی تھی تو 18 گھنٹے بجلی نہیں ہوتی تھی ، آج 18 گھنٹے بجلی میسر ہوتی ہے.