ٹرمپ کا کرونا وائرس ٹیسٹ ،نتائج ؟

ٹرمپ کا کرونا وائرس ٹیسٹ ،نتائج ؟

واشنگٹن:ٹرمپ نے کرونا وائرس کا وائرس کا خطرنا ک ٹیسٹ بھی کروا لیا ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کرونا وائرس کے نتیجے کا اب انتظار کیا جا رہا ہے ۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ رات کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا ہے،انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج کا ابھی تک علم نہیں ہے،ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دوران ٹیسٹ بخار بھی چیک کرایا گیا۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں، انہیں قرنطینہ میں جانے کی ضرورت نہیں ہے، اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ احتیاط کے پیش نظر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کر اسکتا ہوں۔