اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔ دونوں جماعتوں نے ملک کے وسیع تر مفاد میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔
اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور صوبہ سندھ خصوصاً کراچی کے مسائل پر گفتگو کی گئی ۔