غیر ملکی ایجنڈوں پر یہ ملک نہیں چلے گا:حما داظہر

غیر ملکی ایجنڈوں پر یہ ملک نہیں چلے گا:حما داظہر

اسلام آباد:وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ 27 مارچ کو تاریخی جلسہ ہوگا ،لٹیروں کی سیاسی دوکانیں اب ہمیشہ کیلئے بند ہو جائیں گی ،غیر ملکی ایجنڈوں پر اب یہ ملک نہیں چلے گا ۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے تاریخی جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ‏27 مارچ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا اور یہ کوئی عام جلسہ نہ ہو گا۔

انہوں نے کہا لٹیروں کی سیاسی دوکانیں ہمیشہ کے لیے اب بند ہوں گی، غیر ملکی ایجنڈوں پر یہ ملک نہیں چلے گا۔

واضح رہے اس سے قبل تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا میں جو کرونگا قانون کے مطابق کرونگا ،انہوں نے کہا اپوزیشن کے پاس قانونی حق ہے ،وہ جب چاہیں جیسے چاہیں ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،کیونکہ قانون انہیں اجازت دیتا ہے ہمیںتحریک عدم اعتماد کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔

اسد قیصر نے دو ٹوک الفاظ میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلور کراسنگ سے متعلق کسی قسم کا کوئی بیان دیا ہے اور نہ ہی کوئی خط کسی کو لکھا ہے ،یہ سب میرے خلاف سازش اور متنازعہ بنانے کی باتیں ہیں ،انہوں نے کہا جو کرونگا قانون کے مطابق کرونگا میرے نہ تو حکومت سے کوئی تعلق ہے اور نا ہی اس سلسلے میں اپوزیشن کا ساتھ دونگا جوبھی فیصلہ ہوگا و ہ قانون اور آئین کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائیگا جو وقت بتائے گا ۔