تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیراعظم عمران خان کیلئے پہلی خوشخبری

تحریک عدم اعتماد کے بعد وزیراعظم عمران خان کیلئے پہلی خوشخبری
سورس: File

اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو پہلا ہوا کا تازہ جھونکا ملا ہے۔ وزیر اعظم کو ایک اہم اتحادی نے حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جی ڈی اے ارکان سے ملاقات کی ہے۔ جی ڈی اے نے وزیر اعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ نبھانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ 

ملاقات کرنے والوں میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور دیگر دو اراکین شامل تھے ۔ وفاقی وزرا اسد عمر اور شاہ محمود قرشی بھی موجود تھے۔ 

مصنف کے بارے میں