Get Alerts

عمران خان کو تباہی پر لانے والے ان کے مشیر ہیں: فیصل واوڈا تحریک انصاف پر پھٹ پڑے

عمران خان کو تباہی پر لانے والے ان کے مشیر ہیں: فیصل واوڈا تحریک انصاف پر پھٹ پڑے

اسلام آباد: عمران خان کے لیے بڑا اپ سیٹ ہے ۔ عامر لیاقت حسین کے بعد فیصل واوڈا بھی پاکستان تحریک انصاف پر برس پڑے ہیں۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیران بزدل ہیں اور عمران خان کو غلط مشورے دے رہے ہیں۔ موجودہ تحریک انصاف خود ہے۔ 

فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کو جو تباہی کے دہانے پر لا رہے ہیں وہ اب بھی ان کے مشیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پر آج جو مشکل ہے وہ ان کے مشیروں کی وجہ سے ہے۔