عمران خان ڈی چوک جلسے میں استعفے کا اعلان کرینگے : رانا ثناء اللہ کا انکشاف 

عمران خان ڈی چوک جلسے میں استعفے کا اعلان کرینگے : رانا ثناء اللہ کا انکشاف 
سورس: File

اسلام آباد: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ہمارے پاس خبریں ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ڈی چوک میں جلسے کے دوران استعفے کا اعلان کردیں گے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ جانے سے روکنے نہیں دیں گے اور ہم نے چوڑیاں نہیں پہنیں ہم نے اپنے کارکنوں کو تیار رہنے کہہ دیا ہے 28 مارچ کی صبح وہاں آپ کو ایک بھی پی ٹی آئی کا کارکن نہیں ملے گا ہم ان کی وہاں سے دڑکی لگوادیں گے۔ 

رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ فواد چودھری کارکنوں کو کہہ رہے ہیں کہ ڈی چوک پہنچیں لیکن خود بھاگ جائیں گے اور وہاں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام اتحادیوں سے بات چیت جاری ہے اور اتحادیوں کے بغیر بھی ہمارے پاس نمبر پورے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں