Get Alerts

اپوزیشن کا 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

اپوزیشن کا 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان
سورس: File

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 23 مارچ کو ملک بھر سے لوگوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ کہتے ہیں شاہراہ دستور پر ملکی تاریخ کا عظیم الشان جلسہ ہوگا۔ 

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ لانگ مارچ اسلام آباد میں کتنے دن رہے گا اس کا فیصلہ وقت آنے پر کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ  23 مارچ کو ظہر سے عصر کے درمیان پورے ملک سے قافلے روانہ ہو جائیں اور 24 کو اسلام آباد پہنچ جائیں۔ہم ان کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے ۔