کور کمیٹی  کا اجلاس ،بانی  پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ

  کور کمیٹی  کا اجلاس ،بانی  پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ


اسلام آباد : کور کمیٹی  کے  اجلاس  میں  بانی  پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ذرائع کور کمیٹی  کاکہنا ہےکہ   پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں منعقد ہوا۔  اجلاس میں وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ، عمر ایوب ، شاہ فرمان شعیب شاہین، علی محمد خان، بابر اعوان اور نیاز اللہ نیازی شریک تھے۔


ذرائع کے مطابق   کور کمیٹی کے اجلاس میں 3 اہم نکات پر بات ہوئی، کور کمیٹی کو عمران خان کی لیگل ٹیم نے کیسز کے حوالے سے بریفنگ دی ہے جس پر کور کمیٹی نے عمران خان کے کیسز کو فوری  ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔  کمیٹی اجلاس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات بھی ظاہر کیے جس کی کور کمیٹی نے مذمت کی۔

اجلاس میں پنجاب میں انتخابات میں دوبارہ گنتی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، ذرائع نے بتایا کہ الیکشن میں ری کاؤنٹنگ شروع ہو گئی ہے، ہماری جیتی ہوئی سیٹیں ہمیں ہروائی جا رہی ہیں۔کور کمیٹی نے متعلقہ عہدیداران سے اس حوالے سے نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے۔

مصنف کے بارے میں