شہباز شریف اور  علی امین گنڈاپور کی   ملاقات احسن آغاز ، یہی وقت ہے کہ ہم اختلافات دور کرنے کا سوچیں:صدر زرداری

 شہباز شریف اور  علی امین گنڈاپور کی   ملاقات احسن آغاز ، یہی وقت ہے کہ ہم اختلافات دور کرنے کا سوچیں:صدر زرداری

اسلام آباد : صدرآصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات احسن اقدام ہے، یہی وقت ہے کہ ہم اختلافات دورکرنے کا سوچیں۔


انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ پاکستان کو اولین ترجیح دینے کا حامی رہا ہوں۔ وقت آگیا ہے کہ ہم لوگوں کو امید دلائیں کہ جمہوری عمل کام کر سکتاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں ایک گھنٹے سے زائد طویل ملاقات ہوئی۔ جس میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے تمام مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مصنف کے بارے میں