Get Alerts

بھارت کا خلائی مشن 'ناوک' (NavIC) بری طرح ناکام، خلا میں ایٹمی کلاک بند ہونے سے نظام مفلوج

بھارت کا خلائی مشن 'ناوک' (NavIC) بری طرح ناکام، خلا میں ایٹمی کلاک بند ہونے سے نظام مفلوج

نئی دہلی : زمین، فضا اور سمندر میں دفاعی دعوؤں کی ناکامی کے بعد اب خلا میں بھی بھارت کے مقامی نیویگیشن سسٹم کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کا جی پی ایس کے متبادل کے طور پر پیش کیا جانے والا 'ناوک' (NavIC) سسٹم تکنیکی طور پر ناکام ہو چکا ہے، جس سے عالمی سطح پر بھارت کی سبکی ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ 'ناوک' (NavIC) سسٹم کے ایک انتہائی اہم سیٹلائٹ کی ایٹمی کلاک (Atomic Clock) اچانک بند ہو گئی ہے۔ یہ ایٹمی گھڑی کسی بھی نیویگیشن سسٹم کا دل سمجھی جاتی ہے، جس کے بغیر درست پوزیشننگ اور وقت کا تعین ناممکن ہے۔ اس خرابی کے باعث پورا نیویگیشن نظام اپنی مطلوبہ آپریشنل حد سے نیچے گر گیا ہے، جس سے اس کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، بھارتی خلائی ادارے (ISRO) کا یہ منصوبہ مسلسل تکنیکی مسائل کا شکار ہے     ۔ بھارت کا پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (PSLV C62) آندھرا پردیش سے اڑان بھرنے کے دوران ناکام ہوگیا۔2021 سے اب تک بھارت کے 16 سیٹلائٹس راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں، جو کہ خلائی پروگرام کی پانچویں بڑی ناکامی ہے۔
اس سنگین تکنیکی خرابی نے بھارت کے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے جن میں 'ناوک' کو "آسمان میں بھارت کی آنکھیں" قرار دیا جاتا تھا۔ اس ناکامی سے بھارت کا دفاعی اور اسٹریٹجک نیویگیشن منصوبہ شدید دباؤ میں آ گیا ہے اور بھارت کی مقامی ٹیکنالوجی کی ساکھ کو عالمی سطح پر شدید نقصان پہنچا ہے۔

ٹیگز: