Get Alerts

پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں لگاتار تیسرے دن بھی بڑی کمی ریکارڈ

پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں لگاتار تیسرے دن بھی بڑی کمی ریکارڈ

کراچی: آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 700 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 24 ہزار 56 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 459 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے تک آ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ نیچے آئے ہیں، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 87 ڈالر کی کمی کے بعد 5018 ڈالر رہ گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز پہلے بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔
 
 
 

ٹیگز: