عمر اکمل بیٹے کے باپ بن گئے

عمراکمل کوزندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

عمر اکمل بیٹے کے باپ بن گئے

تنازعات کی زد میں رہنے والے کرکٹر عمر اکمل کو بڑی خوشخبری مل گئی،عمر اکمل بیٹے کے باپ بن گئے ہیں۔ یہ خوشخبری انہوں نے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پرشیئرکی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں عمر اکمل نے لکھا کہ ’’اسلام و علیکم، مجھے آپ سب کو بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اللہ نے اپنے کرم سے مجھے بیٹے سے نوازا ہے۔

اسے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔عمر اکمل اپریل 2014 میں آمنہ نور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے جو ماضی کے معروف کرکٹر عبدالقادر کی صاحبزادی ہیں۔عمر اور آمنہ کی یہ دوسری اولاد ہے۔ اس سے قبل جنوری 2015 میں ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔